خلیفہء ثالث جناب عثمان غنی رضہ کے منصب خلافت سنبھالنے کے بعد منصوبہ بند لوگ جو کہ اسلام کے مقدس لبادے میں اپنے مکروہ چہرے چھپائے ہوئے تھے نے اسلام مخلاف کاروائیوں میں تیزی لانے اور امت مسلمہ میں نزاع پیدا کرنے کی غرض سے بیک وقت کئی طریقوں سے کاروائیوں کا آغاز کیا ، جن میں جعلی مبلغین اسلام نے کثرت سے غلط احادیث اور تفاسیر بیان کر کر کے لوگوں کے ذہنوں سے اصلی اسلام کی تصویر نکالنے کی کوشش کی ،
جن میں ابن سبا تو صرف ایک نام ہے اس کے علاوہ نہ جانے کتنے جعلی مسلمان اس وقت کے معاشرے میں موجود تھے جو غلط عقائد پھیلانے کے ساتھ ساتھ اسلام کی جڑیں کاٹنے کیلئے عملی کوششیں بھی کر رہے تھے، خلیفہء سوم کی شہادت کے بعد حضرت علی کو خلیفہء مسلمیں چنا گیا ، مگر افسوس کہ ان سالوں میں ایسے ایسے واقعات رونما ہوئے کہ آج تک امت مسلمہ انکی تحقیق کا حق ادا نہیں کرسکی
1
2
0 comments:
Post a Comment